لبنان کشیدگی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیت’ن یا’ہو سے ناراض، ’پاگل‘ کہنے کی تصدیق کردی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسرا’ئیل’ی وزیراعظم بنی’امین نی’تن یا’ہو کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہیں ’’پاگل‘‘ قرار دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں، تاہم لبنان میں جاری کشیدگی اور مسلسل فوجی کارروائیوں پر انہیں شدید تشویش تھی۔انہوں نے بتایا کہ گفتگو کے دوران انہوں نے وزیراعظم پر زور دیا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے اور تنازع کے خاتمے کی جانب پیش رفت کی جائے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے حالیہ فون کال میں لبنان سے متعلق پالیسی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سخت لہجہ اختیار کیا اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا، ’’ہمیں یہ سب روکنا ہوگا، اب وقت آ گیا ہے کہ اس معاملے کو ختم کیا جائے۔‘‘دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی حمایت اس وقت تک نہیں کرے گا جب تک لبنان میں بھی جنگ بندی نافذ نہیں کی جاتی۔
مذید خبریں
علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں: دو کروڑ افراد کی شرکت – urdureport.com
مدد کریں ورنہ زندہ نہیں رہیں گے،صومالی قزاقوں کے یرغمالیوں کی اپیل – urdureport.com
یہ پہلا موقع نہیں کہ امریکی صدر نے اس’رائ’یل سے متعلق غیر معمولی سخت الفاظ استعمال کیے ہوں، تاہم حالیہ بیان کو ان دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی تناؤ کی ایک اہم علامت قرار دیا جا رہا ہے۔


