امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے ایک عوامی بائبل خوانی میں حصہ لیں گے، جبکہ ان کی انتظامیہ سرکاری امور میں مذہب، خصوصاً عیسائیت، کو مزید شامل کر رہی ہے۔
منتظمین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، “21 اپریل کو صدر ٹرمپ اوول آفس سے شام 6 بجے (ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم) ویڈیو پیغام کے ذریعے صحیفہ پڑھیں گے۔” اس پروگرام کا نام “America Reads The Bible” رکھا گیا ہے۔
ٹرمپ کی اس ہفتہ وار بائبل خوانی Trump Bible read میں شرکت اس وجہ سے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کہ حال ہی میں ان کی پوپ لیو کے ساتھ ایران کے تنازع پر تلخی ہوئی تھی، اور اس کے علاوہ انہیں اس ہفتے اس وقت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
انہوں نے ایک مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ایسی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرز پر دکھائے گئے تاہم بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد میں انہوں نے وہ تصویر حذف کر دی۔
منتظمین کے مطابق ویڈیو پیغام میں ٹرمپ کتابِ مقدس کے “2 تواریخ 7:11-22” کا ایک حصہ پڑھیں گے۔”
پوپ لیو سے تنازع
پوپ لیوpope leo نے امریکہ کی ایران پر حملوں اور ٹرمپ کی دھمکیوں کو "ناقابل قبول” قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ "خدا کسی جنگ کی دعائیں نہیں سنتا” اور "طاقت کے زعم” سے جنگیں جنم لیتی ہیں۔ انہوں نے جنگ بندی اور امن کی اپیل کی تھی۔
یہ بھی پڑھئِں


