پاکستانی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے والدین کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اس مقدس سفر کی جھلکیاں اور اپنے جذبات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں
اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کرتے ہوئے اس روحانی سفر کو اپنی زندگی کا نہایت بابرکت اور یادگار تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ سعادت اپنے والد اور والدہ کے ساتھ حاصل ہوئی، جس پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔

طوبیٰ انور نے لکھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں یہ مقدس فریضہ اپنے والدین کے ساتھ ادا کرنے کا موقع ملا۔ ان کے مطابق یہ سفر ان کی زندگی کا ایک ایسا لمحہ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
مذید پڑھئِے
جسم تھکن سے چُور ، لیکن دل زیادہ مسرور، درفشاں سلیم کے حج جذبات – urdureport.com
خانہ کعبہ کے اوپر سورج : لاکھوں مسلمانوں نے منفرد فلکیاتی منظر دیکھا – urdureport.com
انہوں نے مزید کہا کہ حج ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو انسان کے اندر کی کیفیت کو بدل دیتا ہے اور اسے دنیاوی مصروفیات سے ہٹا کر اصل مقصدِ زندگی کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ ان کے مطابق ان چند دنوں میں انہیں گہرا روحانی سکون اور احساس ملا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر حج کی قبولیت کی دعا کی اور بتایا کہ وہ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ روانہ ہو گئی ہیں۔ ان کی پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


