اتوار, 27 ستمبر 2026
  • Home  
  • پی ٹی آئی احتجاج : جڑواں شہروں کی متعدد جامعات کی آن لائن کلاسز
- تعلیم

پی ٹی آئی احتجاج : جڑواں شہروں کی متعدد جامعات کی آن لائن کلاسز

اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ اور اٹک کی متعدد جامعات نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر 25 ستمبر سے آن لائن تدریس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اردو رپورٹ ڈیسک

اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ اور اٹک کی متعدد جامعات نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر 25 ستمبر سے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طلبہ کو مزید معلومات کے لیے اپنی متعلقہ یونیورسٹیوں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آن لائن کلاسز تا حکم ثانی

HITEC ٹیکسلا، COMSATS اسلام آباد، واہ اور اٹک کیمپسز، PMAS ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، KMU اسلام آباد کیمپس، حمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس، UOP جہلم کیمپس، UET ٹیکسلا، نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد اور یونیورسٹی آف واہ نے تا حکم ثانی آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

25 ستمبر کو آن لائن کلاسز

NUML اسلام آباد، شفا تعمیرِ ملت یونیورسٹی، واتم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج راوت، وفاقی اردو یونیورسٹی، FAST یونیورسٹی اور راولپنڈی ویمن یونیورسٹی نے صرف جمعہ، 25 ستمبر کو آن لائن کلاسز منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

25 سے 27 ستمبر تک آن لائن تدریس

ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، فضائیہ میڈیکل کالج اسلام آباد اور کامرہ کیمپس، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے کیمپسز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، NUTECH اسلام آباد، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 25 سے 27 ستمبر تک آن لائن کلاسز کا اعلان کیا ہے۔

طلبہ کے لیے ہدایت

جڑواں شہروں کے دیگر تعلیمی اداروں کی جانب سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ یونیورسٹیوں سے رابطے میں رہیں اور تازہ ترین اعلانات سے باخبر رہیں۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!