اسلام آباد: محبت کی خاطر لائن آف کنٹرول (LoC) عبور کرکے مقبوضہ کشمیر جانے والے آزاد کشمیر کے نوجوان ذیشان میر (Zeeshan Mir) کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ بعد رہا کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق ذیشان میر کو رہائی کے بعد لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔
Pakistani Young boy crossed LOC to meet his girlfriend. pic.twitter.com/89NQ1y0aHa
— Urdu Report (@UrduReportpk) June 2, 2026
ذرائع کے مطابق ذیشان میر ایک ماہ قبل مقبوضہ کشمیر کی رہائشی ارم بانو (Aram Bano) سے ملاقات کی غرض سے اُڑی (Uri) کے علاقے میں داخل ہوئے تھے، جہاں بھارتی سکیورٹی فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
ابتدائی طور پر بھارتی حکام نے انہیں پاکستان سے آنے والا مشتبہ شخص قرار دیتے ہوئے جاسوسی سمیت مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی، جبکہ اس معاملے پر پاکستان نے بھی باضابطہ طور پر بھارتی حکام سے رابطہ کیا اور نوجوان کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران حکام اس نتیجے پر پہنچے کہ ذیشان میر اور ارم بانو کے درمیان تعلق محبت پر مبنی تھا اور اس واقعے کا جاسوسی سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔
مذید خبریں
آن لائن محبوبہ سے ملاقات ؟ آزاد کشمیر کا نوجوان ایل او سی پار کر گیا – urdureport.com
برطانیہ:کمسن بچیوں کا ریپ کرنے والے گینگ کے سربراہ "ڈیڈی”کی پاکستان منتقلی – urdureport.com
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بھارتی حکام نے ذیشان میر کو رہا کرتے ہوئے انہیں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔
اس واقعے نے دونوں جانب توجہ حاصل کی، جبکہ سرحد پار محبت کی یہ کہانی ایک ماہ بعد نوجوان کی رہائی پر اختتام پذیر ہوئی۔


