وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم سے متعلق خیبر پختون خوا ہ کی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کرے یا پاسکو سے خریدے۔پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں 200 سے زائد فلور ملز بند پڑی ہیں، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے بجائے صوبے کی آٹا ملیں چلانے پر توجہ دیں۔سیاسی نعروں اور مولا جٹ والی بڑھکوں سے عوام کے چولہے نہیں جلتے۔
یہ بھی پڑھیں
کے پی کے میں گندم کی قلت پنجاب سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ – urdureport.com
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی منظور کر لی قیمت 3500 روپے من مقرر – urdureport.com
صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹ کے تحت ہو رہی ہے۔نجاب حکومت کی اولین ذمے داری پنجاب کے عوام ہیں، پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا۔
واضع رہے کہ کے پی کے کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پی کے کو آٹا اور گندم کی سپلائی پر پابندی ختم کر ئے۔


