امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکی مذاکرات کا اگلا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوسکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ Donald Trump نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور 2 دن میں ہوسکتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت فنٹاسٹک ہیں، لہٰذا اسی لیے امکان ہے کہ ہم وہاں واپس جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اگلا دور ہونے کی وجہ یہ ہے کہ فیلڈ مارشل اچھا کام کررہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی میڈیا کو وہاں ہونا چاہیے کیونکہ اگلے دو دن میں کچھ ہوسکتا ہے۔


