امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے کے لیے تیار نہیں ان کو جلد پتہ لگ جائے گا کیا ہونے والا ہے۔
نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امن معاہدے سے متعلق تازہ ردعمل کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ تہران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے،وہ ایران کے ساتھ کسی بھی نرمی کے موڈ میں نہیں ہیں۔
President Trump told me he is "not open" to any concessions for Tehran after receiving the latest disappointing Iranian response on peace deal talks — and in an ominous foreshadowing, he said Iran knows "what's going to be happening soon."
— Caitlin Doornbos (@CaitlinDoornbos) May 18, 2026
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہاکہ ایران کو بہت تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا، ورنہ ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔
مذید پڑھئیں
امریکہ نے ایران کے سامنے پانچ شرائط رکھ دیں – urdureport.com
امریکہ اور اسرا*ئیل کی اگلے ہفتے پھر ایران پر حملوں کی تیاری مکمل ،رپورٹ – urdureport.com
جبکہ دوسری جانب سوموار کے روز ہی ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ ’ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق پر نہ تو کسی قسم کی بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ۔‘
انھوں نے یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بات قطعی ہے کہ یہ کوئی ایسا موضوع نہیں جس پر ہم بات چیت یا سمجھوتہ کریں۔ معاہدہ عدم پھیلاؤ کے تحت ایران کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔‘


