اداکارہ مومنہ اقبال کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ سے تعلقات پر علامہ ناصر مدنی نے سخت ریمارکس دئیے جس کا اداکارہ مومنہ اقبال نے دوٹوک جواب دیا۔
علامہ ناصر مدنی نے کہا کہ مومنہ اقبال کا نام تو مومنہ ہے لیکن ان کا کام شیطانوں والا ہے ۔ سب سے پہلے یہ بتائیں کہ انہوں نے ثاقب چدھڑ سے بات ہی کیوں کی؟ ایسے معاملات میں ذمہ داری صرف ایک فریق پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ناصر مدنی نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مومنہ اقبال کا نام تو اسلامی ہے لیکن ان کے اعمال اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اداکارہ نے ابتدا میں ثاقب چدھڑ سے رابطہ یا گفتگو کیوں کی۔

انہوں نے کہا کہ چار پانچ سال اس سے مال کھاتی رہے اب اس کی غیرت جاگ گئی،جب اس سے ڈالر موبائل بہنوں کی فیسیں لیتی رہی تو اب اس کو زلیل کر دیا ہے،جب وہ مال کھلاتا رہا تب غیرت نہ جاگی،اب مریم کے آگے روتی ہے کہ وہ مجھے گندے میسج کرتا رہا ۔
Momina Iqbal and Allama Nasir Madni Come Face to Face Amid Controversy : pic.twitter.com/y5ZDZobCgp
— Urdu Report (@UrduReportpk) June 16, 2026
مومنہ اقبال کا جواب
اداکارہ مومنہ اقبال نے ناصر مدنی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ناصر مدنی صاحب! آپ نے منبر پر بیٹھ کر مجھ پر لگائی گئی تہمت کو ہوا دی ہے۔
اداکارہ مونہ اقبال نے لکھا ہے کہ میں دنیا اور آخرت، دونوں عدالتوں میں مقدمہ جیت جاؤں گی، لیکن آپ اللّٰہ کی عدالت میں یہ مقدمہ ہار جائیں گے، کیونکہ ان الزامات میں کتنی سچائی ہے، یہ میں جانتی ہوں اور میرا رب جانتا ہے، میں آپ کو معاف نہیں کروں گی۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ شاید آپ کو خوفِ خدا نہیں، لیکن یاد رکھیں کہ اسلام میں بغیر ثبوت کے کسی پر الزام لگانا اور اس کی عزت و وقار کو نقصان پہنچانا بہت بڑا گنا ہے۔
مذید خبریں
غیر ازدواجی تعلق :مومنہ اقبال اور چدھڑ دونوں ذمہ دار ،خلیل الرحمن قمر – urdureport.com
مومنہ اقبال پیشی،ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے کروڑوں کے تحائف واپسی کا تقاضا – urdureport.com
اُنہوں نے سورۃ النور کی آیت کا حوالہ دیا اور لکھا کہ اللّٰہ کے ہاں ہر بات کا حساب ہونا ہے اور انصاف ضرور ہو گا۔


