• Home  
  • فریڈم شپ: دنیا کے پانیوں پر تیرنے والا یہ تصوراتی ’شہر‘ حقیت بننے جا رہا ہے
- خواتین کارنر

فریڈم شپ: دنیا کے پانیوں پر تیرنے والا یہ تصوراتی ’شہر‘ حقیت بننے جا رہا ہے

سمندر میں تیرتے ہوئے مستقبل کے شہر کا خواب اب ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں “فریڈم شپ” نامی منصوبے کو دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا شہر بنانے کی تجویز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ تصوراتی منصوبہ ایک دیوہیکل کروز شپ […]

سمندر میں تیرتے ہوئے مستقبل کے شہر کا خواب اب ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں “فریڈم شپ” نامی منصوبے کو دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا شہر بنانے کی تجویز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تصوراتی منصوبہ ایک دیوہیکل کروز شپ پر مشتمل ہوگا جسے مکمل طور پر ایک خود کفیل شہر کی شکل دی جائے گی۔ کمپنی “فریڈم کروز لائن انٹرنیشنل” کے مطابق اس جہاز میں رہائش، کاروبار، تعلیم، صحت اور تفریح سمیت تمام شہری سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ خیال پہلی بار 1990 کی دہائی میں امریکی انجینیئر نارمن نکسن نے پیش کیا تھا، تاہم اب ایک بار پھر اس پر عملی پیش رفت کی کوششیں شروع ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے مطابق فریڈم شپ کی لمبائی تقریباً ایک میل تک ہوگی، جو اسے دنیا کے موجودہ سب سے بڑے کروز شپ سے کئی گنا بڑا بنا دے گی۔

شپ کا ڈیزائن

مجوزہ ڈیزائن کے مطابق یہ تیرتا ہوا شہر تقریباً 50 ہزار مستقل رہائشیوں، ہزاروں مہمانوں اور ہزاروں عملے کو جگہ فراہم کرے گا۔ اس میں اپارٹمنٹس، اسکول، اسپتال، شاپنگ مالز، دفاتر اور تفریحی مراکز شامل ہوں گے، جس سے یہ ایک مکمل خود مختار شہر کی شکل اختیار کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کی سب سے بڑی رکاوٹ بھاری سرمایہ کاری ہے، جس کے لیے 16 ارب ڈالر سے زائد رقم درکار ہوگی۔ اس کے علاوہ اس سائز کے جہاز کی تعمیر اور بندرگاہی مسائل بھی بڑے چیلنجز ہیں، کیونکہ یہ کسی عام بندرگاہ میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

منصوبہ ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ فریڈم شپ کو جوہری توانائی سے چلانے کا امکان بھی زیر غور ہے تاکہ اس کی توانائی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ جہاز مستقل طور پر دنیا کے مختلف سمندری راستوں پر سفر کرتا رہے گا۔

اگرچہ یہ منصوبہ ابھی عملی شکل اختیار نہیں کر سکا، لیکن ماہرین کے مطابق اگر یہ حقیقت بن گیا تو سمندری رہائش اور سیاحتی صنعت میں ایک انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!