• Home  
  • آزاد کشمیر انتخابات: مختلف حلقوں سے غیر سرکاری نتائج موصول، کئی نشستوں پر سخت مقابلہ
- شہرشہر

آزاد کشمیر انتخابات: مختلف حلقوں سے غیر سرکاری نتائج موصول، کئی نشستوں پر سخت مقابلہ

اپ ڈیٹ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے کے تحت میرپور ڈویژن کے مختلف انتخابی حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں متعدد نشستوں پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ […]

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے کے تحت میرپور ڈویژن کے مختلف انتخابی حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں متعدد نشستوں پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میں مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ ایل اے 3 میرپور سٹی میں پیپلز پارٹی کے یاسر سلطان معمولی فرق سے آگے ہیں۔ ایل اے 6 اور ایل اے 7 بھمبر میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار واضح برتری رکھتے ہیں، جبکہ ایل اے 8 میں پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال آگے چل رہے ہیں۔ اسی طرح ایل اے 13 کھوئی رٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے ایاز احمد پہلے نمبر پر ہیں

پولنگ کا دورانیہ

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے ووٹرز کی سہولت کے لیے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھاتے ہوئے شام 6 بجے تک کر دیا تھا۔ ان کے مطابق مقررہ وقت تک پولنگ اسٹیشن کے اندر یا قطار میں موجود تمام ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جن کے تحت پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج کے اہلکار حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہے۔

میرپور ڈویژن میں 13 انتخابی حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 288 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 14 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی اور سرکاری نتائج تمام حلقوں کی ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن انتظامات

لانگ مارچ کا اعلان

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!