• Home  
  • آزاد کشمیر : راولا کوٹ کے بعد میر پور میں بھی احتجاج زخمی اور ہلاکتوں کے دعوے
- ٹاپ سٹوری

آزاد کشمیر : راولا کوٹ کے بعد میر پور میں بھی احتجاج زخمی اور ہلاکتوں کے دعوے

اپ ڈیٹ سٹوری میرپور: آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان منگل کی صبح پیش آنے والے تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ واقعے کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے پولیس اور ایکشن کمیٹی نے ایک دوسرے سے مختلف دعوے کیے […]

میرپور: آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان منگل کی صبح پیش آنے والے تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ واقعے کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے پولیس اور ایکشن کمیٹی نے ایک دوسرے سے مختلف دعوے کیے ہیں، جن کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ راولاکوٹ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات کے خلاف احتجاج کے لیے ایکشن کمیٹی کے کارکن میرپور کے مرکزی تجارتی علاقے میں جمع ہوئے اور مبینہ طور پر بازار بند کرانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے رکن عابد شاہین نے پولیس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے کارکن راولاکوٹ میں مبینہ ہلاکتوں کے خلاف پرامن احتجاج کے لیے شہدا چوک میں جمع ہوئے تھے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ ان کے مطابق اس کارروائی میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم اس دعوے کی بھی کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

راولاکوٹ/مظفر آباد : آزاد کشمیر میں جہا ں ایک جانب پہلے مرحلے کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں پر کے شہر راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (Joint Awami Action Committee – JAAC) کے کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان پیر کو ہونے والی جھڑپوں کے بعد علاقے میں بدستور کشیدگی برقرار ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔

آزاد کشمیر الیکشن نتائج

راولا کوٹ کی صورتحال

لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان

پولیس اور انتظامیہ کا مؤقف

مذاکرات ناکام، احتجاج برقرار

حکومت کی کارروائیاں

آزادانہ تصدیق نہیں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!