• Home  
  • اگر سفر کا ارادہ ہے تو پہلے جانئیے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجر اسٹیشن کہاں کہاں ملیں گے ؟
- کار پرائس

اگر سفر کا ارادہ ہے تو پہلے جانئیے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجر اسٹیشن کہاں کہاں ملیں گے ؟

اسلام آباد: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں چارجنگ اسٹیشنز کا نیٹ ورک بھی وسعت اختیار کر رہا ہے۔ تاہم لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں عوامی چارجنگ کی سہولت یکساں نہیں، جس کے باعث الیکٹرک گاڑی خریدنے سے پہلے اپنے شہر میں چارجنگ کی دستیابی جاننا […]

اسلام آباد: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کا استعمال بڑھنے کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں چارجنگ اسٹیشنز کا نیٹ ورک بھی وسعت اختیار کر رہا ہے۔ تاہم لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں عوامی چارجنگ کی سہولت یکساں نہیں، جس کے باعث الیکٹرک گاڑی خریدنے سے پہلے اپنے شہر میں چارجنگ کی دستیابی جاننا ضروری ہو گیا ہے۔

ایک حالیہ آٹو گائیڈ کے مطابق اسلام آباد کو اس وقت پاکستان کے بڑے شہروں میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے نسبتاً بہتر عوامی چارجنگ اسٹیشنز EV car charging stations in Pakistan موجود ہیں۔ جبکہ لاہور میں نیٹ ورک تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ کراچی میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد نسبتاً کم ہونے کے باعث EV مالکان کو سفر سے پہلے زیادہ منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے۔

پاکستان میں EV چارجنگ اسٹیشنز — شہر وار

شہرچارجنگ اسٹیشنمقامچارجر / پاورقیمت
لاہورaStop by AramcoExpo Center Road، جوہر ٹاؤنCCS2N/A
لاہورEV Charging StationGirja Chowk، PSON/AN/A
لاہورPackages MallPackages MallN/AN/A
لاہورA-ChargeMetro Thokar Niaz BaigN/AN/A
لاہورGo Green AvenueMain Boulevard GulbergAC، 22 kWN/A
لاہورJasmine Service Station – Total PARCOAlam RoadDC، 120 kW، CCS2Rs120/kWh
لاہورPSO Magic RiverM-2، Ravi River BridgeDCN/A
اسلام آبادBlue Area EV StationJinnah AvenueN/ARs110/kWh
اسلام آبادPSO Marwat Filling StationI-8 MarkazDC، 60 kW، CCS2Rs120/kWh
اسلام آبادIslamabad ClubMurree RoadN/AN/A
اسلام آبادEV Charging StationI-10/3، Tesla IndustriesN/ARs125/kWh
راولپنڈیAttock Fuel PumpOld Airport Road کے قریبN/ARs110/kWh
راولپنڈیZETA 1 MallGT Road، Giga Mall کے سامنےDC، 30 kWRs130/kWh
کراچیShell RechargeDHA Phase 5DC، 180 kW، CCS2Rs105/kWh
کراچیInverex EV ShowroomShahrah-e-FaisalDC، 60 kW، CCS2/GB/TRs115/kWh
کراچیEV StationGulshan-e-Iqbal، Metro SafariDC، 30 kWN/A
کراچیABB Charging StationM-9، کراچی کے قریبN/AN/A
کراچیOcean MallCliftonACN/A
گوجرانوالہSunny Star CNG Stationگوجرانوالہ80 kW، CCS2/GB/TRs110/kWh
گجراتEV Charging StationGT Road، Hardees کے قریبN/AN/A
کھاریاںPetropak/HascolMall of Kharian، GT Road160 kW DC + 11 kW ACN/A
فیصل آبادMG Lyallpur MotorsMG Dealership7 kW ACN/A
فیصل آبادHaval Downtown Motorsفیصل آباد22 kW ACN/A
ملتانEV Charging StationملتانN/AN/A
پشاورPSO EV StationPeshawar CanttN/ARs120–140/kWh
مریEV Charging StationMusiari Link Road80 kW DCN/A
نتھیا گلیDoubleTree by HiltonParking AreaPortable ChargerN/A

موٹروے EV چارجنگ اسٹیشنز

موٹروےمقامچارجنگ اسٹیشن / تفصیلپاور / چارجراسٹیٹس
M-2Bhera Service AreaEV Charging Station120 kW + 90 kWفعال
M-2BheraPSO EV Charging StationEV Chargerفعال
M-2Kallar KaharService Area Charging PointEV Chargerفعال
M-2DharrabiMalik Petroleum7 kW ACفعال
M-2Ravi River BridgePSO Magic RiverDCفعال
M-2Pindi BhattianEV Charging StationDCفعال
M-1Rashakai SouthCharging PointEV Chargerفعال
M-1Tarnol Service AreaNorth & SouthboundEV Chargerغیر فعال
M-4GojraHotel Center Point7 kW ACفعال
M-4Abdul HakimService AreaEV Chargerفعال
M-5Zahir PirFilling StationEV Chargerفعال
M-9NooriabadAl-Madina CNG StationEV Chargerفعال
M-9کراچی کے قریبABB Charging StationEV Chargerفعال

نیشنل ہائی وے / GT روڈ EV چارجنگ

ہائی وےمقامچارجنگ اسٹیشنچارجر / پاوراسٹیٹس
N-5 / GT RoadکھاریاںPetropak / Hascol160 kW DC + 11 kW ACفعال
N-5موروEV Charging Station60 kW DCفعال
N-5سکھرPSO Bedal PetroleumEV Chargerغیر فعال
N-5جامشوروکوئی اسٹیشن نہیںکوئی انفراسٹرکچر نہیںدستیاب نہیں
N-5سیہونکوئی اسٹیشن نہیںکوئی انفراسٹرکچر نہیںدستیاب نہیں
N-5لاڑکانہکوئی اسٹیشن نہیںکوئی انفراسٹرکچر نہیںدستیاب نہیں

بڑے شہروں میں چارجنگ اسٹیشنز کا موازنہ

شہرنمایاں چارجنگ مقاماتمجموعی صورتحال
اسلام آبادBlue Area، Jinnah Avenue، F-8، Centaurus، I-8، I-9، F-6بہترین ان سٹی رسائی
لاہورDHA، Gulberg، Packages Mall، Emporium، Cantt، Johar Townمضبوط اور تیزی سے بڑھتا نیٹ ورک
کراچیClifton، DHA، Shahrah-e-Faisal، PECHS، Civil Lines، Gulzar-e-Hijriنسبتاً محدود، منصوبہ بندی ضروری

EV خریدنے سے پہلے یہ باتیں ضرور دیکھیں

صرف شہر میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد دیکھنا کافی نہیں۔ الیکٹرک گاڑی خریدنے سے پہلے یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ آپ کے گھر یا دفتر میں چارجنگ کی سہولت موجود ہے یا نہیں۔

عوامی چارجنگ اسٹیشن استعمال کرنے سے پہلے چارجر کی قسم، یعنی AC یا DC، کنیکٹر کی قسم، فی کلو واٹ آور قیمت، دستیابی، اوقات کار، ادائیگی کے طریقے اور پارکنگ کی صورتحال بھی چیک کرنی چاہیے۔

چارجنگ اسٹیشن کا آن لائن موجود ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ ہر وقت فعال ہوگا، اس لیے سفر شروع کرنے سے پہلے متعلقہ مقام سے تصدیق کرنا بہتر ہے۔

پاکستان میں EV مالکان کے لیے مجموعی صورتحال

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر ابھی ترقی کے مرحلے میں ہے، تاہم لاہور اور اسلام آباد میں سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی میں بھی نیٹ ورک موجود ہے لیکن دیگر دونوں شہروں کے مقابلے میں زیادہ منصوبہ بندی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

حکومت پاکستان ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں اور الیکٹرک انفراسٹریکچر کا دائرہ کار بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے پالیسی ترتیب دے رکھی ہے۔

ماہرین کے مطابق EV خریدنے والے صارف کے لیے گھر پر چارجنگ کی سہولت سب سے اہم عوامل میں سے ایک ہے، جبکہ عوامی چارجنگ اسٹیشنز کو اضافی سہولت اور بیک اپ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ: چارجنگ اسٹیشنز کی دستیابی اور فعال ہونے کی صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔ کسی بھی اسٹیشن پر جانے سے پہلے اس کی موجودہ صورتحال کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!