اردو رپورٹ ڈیسک
پنجاب حکومت نے صوبے میں نجی گاڑیوں کے مالکان کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے، جس کے تحت ہر گاڑی کا فٹنس ٹیسٹ سال میں ایک بار کرانا ہوگا۔
نئے قانون کے مطابق فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی چلانے والے مالکان کو پہلے چالان کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ خلاف ورزی برقرار رہنے کی صورت میں گاڑی بند بھی کی جا سکتی ہے۔
فٹنس ٹیسٹ مراکز کی کمی
صوبے میں لاکھوں گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے صرف 13 مراکز موجود ہیں۔ مراکز کی محدود تعداد کے باعث شہریوں کو سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
فٹنس سرٹیفکیٹ کی فیس
حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے سالانہ 500 سے 2 ہزار روپے تک فیس مقرر کی ہے۔ اس طرح گاڑی مالکان کو گاڑی کی دیکھ بھال اور دیگر اخراجات کے علاوہ ایک اضافی مالی بوجھ بھی برداشت کرنا ہوگا۔


