اتوار, 27 ستمبر 2026
  • Home  
  • ایران میں امریکی پائلٹ کی ڈرامائی بازیابی کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری
- خاص رپورٹ

ایران میں امریکی پائلٹ کی ڈرامائی بازیابی کی ویڈیو 5 ماہ بعد جاری

امریکی سینٹ کام نے ایران میں امریکی جنگی طیارے کے اہلکار کی ڈرامائی بازیابی کی ویڈیو پانچ ماہ بعد جاری کردی۔ امریکی افسر زخمی حالت میں تقریباً 50 گھنٹے ایرانی علاقے میں چھپا رہا۔

اردو رپورٹ ڈیسک

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران میں امریکی پائلٹ کی ڈرامائی بازیابی کی ویڈیو واقعے کے پانچ ماہ بعد جاری کردی ہے۔

یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا، جب امریکی ایف 15 ای جنگی طیارہ ایران کے اوپر مار گرایا گیا تھا۔ طیارے میں موجود دو رکنی عملے میں سے ایک اہلکار کو چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرلیا گیا، جبکہ دوسرا اہلکار ایران کے پہاڑی علاقے میں زخمی حالت میں تقریباً 50 گھنٹے تک موجود رہا۔

زخمی اہلکار ایرانی فوج سے بچنے کے لیے چھپتا رہا

تباہ ہونے والے طیارے میں موجود دوسرا اہلکار اس کا ویپن افسر تھا، جسے بعد ازاں امریکی امدادی ٹیم نے بازیاب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پیراشوٹ درست طور پر نہ کھلنے کے باعث اہلکار کے کندھے اور کمر میں فریکچر ہوگیا تھا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ تقریباً دو روز تک ایرانی فوج سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر چھپتا رہا۔

امریکی افسر نے جان بچانے کے لیے 7 ہزار فٹ بلند پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش بھی کی۔

امریکی کرنل نے پہلی بار تجربات بیان کردیے

بازیاب ہونے والے امریکی کرنل نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زخمی حالت میں ایرانی علاقے میں دو دن تک کس طرح زندہ رہا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی امدادی ٹیم کس طرح ان تک پہنچی اور انہیں بحفاظت وہاں سے نکالا گیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!