اسلام آباد (طارق اقبال چوہدری)ازبکستان کے 35 ویں یوم آزادی کے موقع پر نجی ازبک ائیر لائن سنٹرم ائیر نے سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی سے ازبکستان کے لے ہفتہ وار دو براہ راست فلائیٹس کے آغاز کا اعلان کیا ہے اور کراچی سیے فلائیٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز کل 3 ستمبر سے کیا جائے گا ۔
پاکستان میں سنٹرم ائیر کے ہیڈ آف ایجنٹس ڈیپارٹمنٹ عادل مرزاکھلمرزوف نے ازبکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران اردو رپورٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرم آئِر لائن اب لاھور کے بعد پاکستان کے بڑے کراچی سے بھی تاشقند کے لیے اپنا فلائیٹ آپریشن شروع کر رہا ہے جوکہ دو طرفہ سیاحت کے فروغ مین ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔یہ ائیر لائن پاکستان اور ازبکستان میں سیاحتی،سفری اور تجارتی روابط کو مضبوط بنانے میں کوشاں ہے۔

اردو رپورٹ سے گفتگو
انہوں نے اردو رپورٹ کے ساتھ خصوصی گفتگو اور ازبکستان کے سفارت خانے کی جانب سے ٹوارزم روڈ شو میں گفتگو کے دوران کہا کہ سنٹرم ائیر لائن ازبکستان اور پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ اگر اپ پاکستان سے ازبکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ سفر اور سیاحت اتنی مہنگی نہیں کیونکہ اگر کراچی سے اسلام آباد یا دوسرے شہروں کا ہوائی سفر کیا جائے تو تھوڑے سے مزید وقت میں اپ دوسرے ملک پہنچ سکتے ہیں اور وہاں اپنا بہترن وقت گزار سکتے ہیں۔اس موقع پر روزنامہ آفاق کے چیف ایڈیٹر اعجاز چیمہ بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی ضرور اس بارئے میں مواقع فراہم کیے جایں کیونکہ وہ سیر و سیاحت کی بہت دلدادہ ہیں اور دوسرے ملک میں اپنے وقت اچھا گزار سکتی ہیں،اپ ارادہ کریں ہم اپ کو ازبکستان سیر و سیاحت کے لیے جانے کا ذریعہ بنیں گے ۔ازبکستان میں میں سیاحت اتنی مہنگی نہیں وہاں پررہائش کھانا وغیرہ بھی زیادہ مہنگا نہیں پڑے گا اور سب سے بڑھ کے یہ کہ جب اپ ازبکستان میں قدم رکھیں گے تو اپ وہاں اسلامی کلچر اور تاریخ سے اگاہی حاصل کریں گے۔
سنٹرم ائیر کا وسیع فلائیت نیٹ ورک
انہوں نے کہا کہ ائیرلائن کی جانب سے بہترین سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ہماری آئیر لائن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی اور ممالک کے لیے بھی اپنی فلائیٹس آپریٹ کرتا ہے اگر اپ کسی اور ملک جانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں تواپ کو آسانی سے کنکشن فلائیٹ بھی دستیاب ہو گی جو کہ سنٹرم ائِرلائن کی بہترن سروس اور کارکردگی کی بدولت ہے۔اس کے علاوہ آئِر لائن کا کارگو آپریشن بحِ کامیابی سے چل رہا ہے اپ کا سامان بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ حفاظت کے ساتھ پہنچانے کے ذمہ دار ہی۔
واضع رہے کہسینٹرم ایئر (Centrum Air) ازبکستان کی ایک نجی ایئر لائن ہے، جو 18 جنوری 2023 کو قائم ہوئی اور اس نے فروری 2023 میں اپنی کمرشل پروازوں کا آغاز کیا۔ ایئر لائن کا مرکزی مرکز تاشقند انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے اور مختصر عرصے میں اس نے اپنے فضائی نیٹ ورک کو مختلف ممالک تک وسعت دی ہے۔
دنیا سے کنکشن
سینٹرم ایئر ازبکستان کے علاوہ پاکستان، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکیہ، آذربائیجان، جارجیا، بھارت، چین، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، مالدیپ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بعض یورپی ممالک سمیت متعدد مقامات کے لیے پروازیں چلاتی ہے۔ پاکستان میں ایئر لائن نے تاشقند سے لاہور اور کراچی کے لیے فضائی رابطہ قائم کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں مدد مل رہی ہے۔
سینٹرم ایئر کے موجودہ آپریشن میں 16 ایئربس طیارے شامل ہیں، جن میں اے320، اے320 نیو، اے321 نیو اور اے330 طیارے شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس کے طیاروں میں مختلف نشستوں کی گنجائش ہے، جبکہ 2026 میں ایئر لائن کے ذریعے 30 لاکھ سے زائد مسافر سفر کر چکے ہیں۔
سینٹرم ایئر بنیادی طور پر مسافر پروازیں چلاتی ہے، جبکہ اسی کاروباری گروپ کی الگ کارگو ایئر لائن مائی فریٹر (My Freighter) ہے، جس کا اپنا کارگو طیاروں کا بیڑا ہے۔ سینٹرم ایئر اس وقت 50 سے زائد مقامات اور تقریباً 19 ممالک کے لیے پروازیں چلا رہی ہے، جن میں پاکستان، روس، قازقستان، سعودی عرب، ترکیہ، چین، بھارت، متحدہ عرب امارات، جرمنی، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔


