امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام آباد کا دورہ کرسکتے ہیں اور اس میں ایران امریکہ حتمی اسلام آباد معاہدے Islamabad declaration کی منظوری دی جا سکتی ہے۔اس وقت ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے دوران اس وقت بھی بیک ڈور چینل کے ذریعے مزاکرات جاری ہیں اس لیے معاہدہ ہونے کے امکانات بڑھ چکے ہیں۔
ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ Donald Trump کےدورہ پاکستان کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ۔جس میں صدرٹرمپ ایرانی وفد سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد اسلام آباد معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے ہیں۔
اس سے پہلے سی سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی حکام اور ایران کے ساتھ دوبارہ ملاقات پر غور کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں ممالک کے درمیان اس وقت بھی گفتگو کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکی اور ایرانی US Iran talks حکام کے درمیان مذاکرات کیلئے ممکنہ تاریخوں اورمقامات پر غورہورہاہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں امریکی حکام ایران کے ساتھ ذاتی ملاقات پر بات چیت کررہے ہیں جس کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے ۔ ثالث بھی بات چیت کے نئے دور کیلئے کوشاں ہیں ۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اب بھی پُرامید ہیں کہ ایران تنازع کا سفارتی حل ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


