FIFA نے 2026 فیفا ورلڈ کپ FIFA World Cup کے انعامی فنڈز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کو کم از کم ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق عالمی چیمپئن بننے والی ٹیم کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم بطور انعام ملے گی، جبکہ فائنل میں شکست کھانے والی رنر اپ ٹیم 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالر حاصل کرے گی۔
تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے لیے 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لیے 3 کروڑ 5 لاکھ ڈالر مقرر کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی، یعنی پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کی ٹیموں کو فی ٹیم 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں گے، جبکہ نویں سے سولہویں نمبر تک رہنے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
مزید برآں، 17ویں سے 32ویں پوزیشن تک ختم کرنے والی ہر ٹیم ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی حق دار ہوگی۔
واضح رہے کہ 2026 FIFA World Cup کا افتتاحی میچ 11 جون کو ہوگا، جبکہ میگا ایونٹ کی میزبانی مشترکہ طور پر United States، Mexico اور Canada کر رہے ہیں۔
مزید پڑھنے کے لیے تصویر پر کلک کریں


