اتوار, 27 ستمبر 2026
  • Home  
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح آج جاتی امرا میں ہوگا
- تعلیم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح آج جاتی امرا میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج بروز ہفتہ جاتی امرا میں ہوگی۔

اردو رپورٹ ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج بروز ہفتہ جاتی امرا میں ہوگی۔

نکاح کی تقریب شام 5 بجے منعقد ہوگی، جس میں شریف خاندان، عزیز و اقارب اور قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ماہ نور صفدر کا دولہا کون ؟

ماہ نور صفدر کا نکاح اذان جبار سے ہوگا، جو معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں۔ جبار خالد فلور ملز کی صنعت سے وابستہ ہیں۔

لندن سے تعلیم یافتہ

ماہ نور صفدر حال ہی میں لندن سے پاکستان واپس پہنچی ہیں۔ مریم نواز بھی نجی دورے پر لندن گئی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔

ماہ نور صفدر نے لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

مریم نواز کا بیٹی کی گریجویشن پر اظہار مسرت

صاحبزادی کی گریجویشن کے موقع پر مریم نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا تھا کہ ان کی چھوٹی بیٹی کی گریجویشن بھی مکمل ہوگئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کے تینوں بچوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی ہے۔

سادگی سے تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ

مریم نواز اپنی صاحبزادی کے ہمراہ لندن سے پاکستان واپس پہنچیں، جس کے بعد ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ حتمی کی گئی۔

خاندانی حلقوں کے مطابق نکاح کی تقریب میں سادگی اور قریبی رشتہ داروں کی شرکت کو ترجیح دی گئی ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!