بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت Sanjay Dutt نے اپنی شہرۂ آفاق فلم کھل نائِک Khal Nayak کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے نئی فلم کھل نائِک ریٹرن Khal Nayak Returns کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے۔
32 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم کھل نائیک کے سیکوئل کا باضابطہ اعلان ایک مختصر مگر سنسنی خیز ٹیزر کے ذریعے کیا گیا، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی۔
جاری کیے گئے ٹیزر میں سنجے دت اپنے مشہور انداز میں کہتے سنائی دیتے ہیں:
"بولا تھا نا… 10 اکتوبر، رات کے 10 بجے، بلو جیل سے پھُر…”
یہ مکالمہ سامنے آتے ہی مداحوں کو 1993 کی بلاک بسٹر فلم کی یاد تازہ ہوگئی، جس نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔
سنجے دت نے سوشل میڈیا پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"کچھ کہانیاں ختم نہیں ہوتیں، وہ دوبارہ شروع ہوتی ہیں۔”
یاد رہے کہ 1993 میں ریلیز ہونے والی کھل نائیک میں Madhuri Dixit، Jackie Shroff، Anupam Kher اور Raakhee Gulzar نے بھی اپنی شاندار اداکاری سے فلم کو یادگار بنایا تھا۔
فلم کی نئی جھلک نے یہ اشارہ دیا ہے کہ کھل نائیک ریٹرنز میں ایک بار پھر سنسنی، ایکشن اور ڈرامے کا بھرپور امتزاج دیکھنے کو ملے گا، جبکہ شائقین اب اس کی مکمل ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھئیے


