حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمت میں 5،5 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے
۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
مذید پڑھئِے
اقبال آفریدی کے بیٹے کا اسائیلم:بلیو پاسپورٹ کے غلط استعمال پر کمیٹی قائم – urdureport.com
لندن میں روحانی علاج کے بہانے جنسی زیادتی کے ملزم امام مسجد کو عمر قید – urdureport.com
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول 414 روپے 78 پیسے اور ڈیزل 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا تھا۔ اب حالیہ کمی کے بعد عوام کو جزوی ریلیف ملا ہے۔


