فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں امریکی ویزا کے حصول میں تاخیر کے باعث ایرانی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا۔ تاہم اب امریکہ نے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران ایرانی ٹیم پر انوکھی شرائط عاید کر دی ہیں۔
اگرچہ کھلاڑیوں اور ضروری عملے کو بالآخر ویزا جاری کر دیے گئے، تاہم ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج سمیت بعض حکام کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے ضروری افراد کو سہولت دی گئی ہے، تاہم قومی سلامتی سے متعلق پالیسیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ادھر میکسیکو میں تعینات ایران کے سفیر ابوالفضل نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی ٹیم کو مخصوص شرائط کے تحت امریکہ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
ان کے مطابق کھلاڑی میچ کے دن ہی امریکی سرزمین پر پہنچ سکیں گے اور مقابلے کے فوراً بعد واپس روانہ ہونا ہوگا۔
اسی وجہ سے ایرانی ٹیم نے امریکہ کے بجائے میکسیکو میں اپنا عارضی کیمپ قائم کر رکھا ہے۔ حالانکہ ابتدائی منصوبے کے مطابق ٹیم کو امریکی ریاست ایریزونا میں قیام کرنا تھا۔
ایران اپنے گروپ مرحلے کے تمام میچ امریکہ میں کھیلے گا، جن میں نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر کے خلاف اہم مقابلے شامل ہیں۔
چار دہائیوں پر محیط کشیدہ تعلقات
1998 کے ورلڈ کپ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والا مقابلہ آج بھی تاریخ کے یادگار ترین میچوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس میچ سے قبل ایرانی کھلاڑیوں نے امریکی ٹیم کو سفید گلاب پیش کرکے امن کا پیغام دیا تھا، جبکہ میدان میں ایران نے دو کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔
مذید خبریں
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026: ٹرافی کتنے ارب کی تیار ہوئی جائیے – urdureport.com
فیفا ورلڈ کپ آغاز 2026: میسی اور رونالڈو کا آخری امتحان – urdureport.com
فیفا نے ورلڈ کپ 2026کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا – urdureport.com
بعد ازاں 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں امریکہ نے ایران کو ایک صفر سے شکست دی۔ اب ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے ناک آؤٹ مرحلے میں آمنے سامنے آنے کے چانسز ہیں۔


