آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے ضیاع کے بدلے حاصل ہونے والی جیت کو، میں جیت تصور نہیں کروں گا۔ہم کوئی ایسا راستہ تلاش کر رہے ہیں کہ افہام و تفہیم سے مسئلہ حل ہو،
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جب طالبان سے بات چیت ہو سکتی تو اُن جوائنت ایکشن کمیٹی ) کیوں نہیں؟)حتجاج کرنے والے لوگ ہمارے اپنے ہیں، اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں۔ یہ کہنا درست نہیں کہ یہ لوگ ایجنٹ یا غدار ہیں،
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے اور اس کا سبب حال ہی میں کالعدم قرار دی گئی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان گذشتہ رات ضلع راولا کوٹ میں سی ایم ایچ کے سامنے ہونے والی پُرتشدد جھڑپیں ہیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے سے حوالے سے فیصلے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ’شواہد میڈیا پر شیئر نہیں کیے جا سکتے۔ جن کے پاس شواہد ہیں، انھوں نے ہی (کالعدم قرار دینے کا) فیصلہ کیا۔‘
12 مہاجرین نشستوں کا پھڈا
واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی طویل عرصے سے قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی 12 مخصوص نشستوںکے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے اور اسی مطالبے کے حق میں نو جون کو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے کمیٹی کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد مختلف شہروں میں کارروائیاں بھی کی گئیں جن کے دوران متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
مذید خبریں
آزاد کشمیر میں جھڑپیں،صورتحال کشیدہ ،چار اہلکار شہید – urdureport.com
آزاد کشمیر :پیرا ملٹری فورس تعینات، 72 افراد حراست میں، انٹرنیٹ سروسز معطل – urdureport.com
ادھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے، اگرچہ بیشتر تجارتی مراکز بند ہیں، تاہم روزمرہ ضروریات کی دکانیں اور کھانے پینے کے مراکز معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے، جن کے لیے الیکشن شیڈول پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔


