امریکہ میں دنیا کے دو ارب پتی دوستوں ایلون مسک اور سام آلٹمیں Elon Musk اور Sam Altman درمیان جاری ہائی پروفائل قانونی جنگ اس وقت زیر سماعت ہے تاہم مقدمے میں اہم بات یہ ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران جج
اس وقت امریکی ضلعی عدالت میں ان ارب پتیوں کی قانونی لرائی میں جج Yvonne Gonzalez Rogers اپنی سخت مگر منصفانہ عدالتی انداز کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
61 سالہ جج، جن کا تعلق جنوبی ٹیکساس سے ہے، عدالتی حلقوں میں نظم و ضبط، دوٹوک مؤقف اور غیرجانبدار فیصلوں کے لیے معروف ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق وہ عدالت میں کسی بھی فریق کو غیر ضروری رعایت دینے کے حق میں نہیں۔

حالیہ سماعت کے دوران ایک دلچسپ لمحہ اس وقت آیا جب Elon Musk نے سوالات کے دوران اپنے وکیل کے مؤقف کی وضاحت خود کرنے کی کوشش کی۔ اس پر جج نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ وکیل نہیں ہیں۔ مسک نے جواب میں کہا کہ انہوں نے قانون کا ابتدائی کورس ضرور کیا تھا، جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
جج راجرز نے مقدمے کے آغاز سے ہی سخت نظم و ضبط برقرار رکھا ہوا ہے۔ روزانہ صبح کارروائی وقت پر شروع ہوتی ہے اور سماعت کے دوران غیر ضروری وقفوں سے گریز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فریقین کو عدالت سے باہر عوامی بیانات دینے سے بھی روک دیا ہے تاکہ مقدمے کی کارروائی متاثر نہ ہو۔
تنازع کی بنیاد کیا ہے؟
یہ قانونی جنگ دراصل OpenAI کے قیام کے ابتدائی اصولوں سے جڑی ہے۔ 2015 میں Elon Musk اور Sam Altman نے مل کر ادارہ قائم کیا تھا، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کو غیر منافع بخش بنیادوں پر انسانیت کی فلاح کے لیے فروغ دینا تھا۔
مسک کا مؤقف ہے کہ بعد میں کمپنی اپنے اصل مشن سے ہٹ گئی اور اسے منافع بخش ماڈل میں تبدیل کر دیا گیا، جو ابتدائی معاہدے کے خلاف ہے۔ دوسری جانب OpenAI کا کہنا ہے کہ ادارے کی ترقی اور بڑے پیمانے پر تحقیق کے لیے کاروباری ڈھانچہ اختیار کرنا ناگزیر تھا۔
کمپنی کے مطابق مسک اس تبدیلی سے آگاہ تھے، تاہم بعد ازاں انتظامی اختیارات کے اختلافات کے باعث 2018 میں ادارہ چھوڑ گئے۔
ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا تصادم
یہ مقدمہ صرف دو معروف شخصیات کے درمیان قانونی تنازع نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے مستقبل سے متعلق ایک بڑی بحث بھی بن چکا ہے۔
مذید پڑھئِں
صدر ٹرمپ کا وائٹ ہاوس کی تاریخی عمارت میں بال روم کا منصوبہ متنازع کیوں؟ – urdureport.com
کیوبا از نیکسٹ: جہاں امریکی پابندیوں کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے – urdureport.com
Elon Musk اب اپنی کمپنی xAI کے ذریعے اے آئی کی دوڑ میں شامل ہیں، جبکہ OpenAI عالمی سطح پر تیزی سے وسعت اختیار کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس مقدمے کا فیصلہ مصنوعی ذہانت کی صنعت کے مستقبل، سرمایہ کاری کے رجحانات اور اے آئی گورننس کے اصولوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
قانونی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ جیوری اپنی رائے دے گی، تاہم حتمی فیصلہ جج Yvonne Gonzalez Rogers ہی کریں گی، اور ان کا فیصلہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم نظیر ثابت ہو سکتا ہے۔


