فرانسیسی صدر ایمانول میکرون Emmanuel Macron کو گزشتہ سال ایک غیر ملکی دورے کے دوران ان کی اہلیہ Brigitte Macron نے مبینہ طور پر اس وقت تھپڑ مارا تھا جب انہوں نے ان کے فون میں ایک کم عمر اداکارہ گل شفتے فرحانی کے ساتھ مبینہ رومانوی پیغام دیکھا، یہ سنسنی خیز دعویٰ ایک نئی کتاب میں کیا گیا ہے۔
صحافی Florian Tardif نے RTL France کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ بریژیت میکرون کی اپنے شوہر پر کی گئی وہ حرکت، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، دراصل ان مبینہ پیغامات کا نتیجہ تھی جو 48 سالہ میکرون اور ایرانی نژاد 42 سالہ فرانسیسی اداکارہ Golshifteh Farahani کے درمیان بھیجے گئے تھے۔

کتاب میں دعویٰ
ٹارڈیف کے مطابق، اپنی نئی کتاب “An (Almost) Perfect Couple” میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر میکرون نے فرحانی کو ایک پیغام میں لکھا:
“میں آپ کو بہت خوبصورت سمجھتا ہوں۔”
گل شفتے فرحانی کون ہیں ؟
رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی سخت ناقد سمجھی جانے والی گل شفتے فرحانی اور میکرون کے درمیان کئی ماہ تک ایک “افلاطونی تعلق” برقرار رہا۔ فرانسیسی اخبار Le Parisien نے بھی یہی دعویٰ رپورٹ کیا ہے۔
Golshifteh Farahani (فارسی: رهاورد فراهانی؛ پیدائش 10 جولائی 1983)، جو پیشہ ورانہ طور پر گلشیفتہ فراهانی کے نام سے معروف ہیں، ایک ایرانی اور فرانسیسی اداکارہ ہیں۔ وہ فلموں M for Mother (2006)، Body of Lies (2008)، About Elly (2009)، The Patience Stone (2012)، Paterson (2016)، Girls of the Sun (2018)، Extraction (2020) اور اس کے سیکوئل Extraction 2 (2023)، نیز ٹی وی سیریز Invasion (2021 تا حال) میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔
فلم The Patience Stone میں اپنی عمدہ کارکردگی پر انہیں 39ویں سیزر ایوارڈز میں “سب سے امید افزا اداکارہ” (Most Promising Actress) کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
مذید پڑھئِے


