دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ، فیفا ورلڈ کپ 2026، کا باقاعدہ آغاز میکسیکو میں ایک دلکش اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہو گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی تین ممالک، میکسیکو، امریکا اور کینیڈا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، جس کے باعث مختلف شہروں میں الگ الگ افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
Shakira salvando el evento como siempre
Shakira hace historia al ser su cuarta copa del mundo.
Falta la final con Madonna y BTS que será aún mejor con un halftime.
Shakira reina indiscutible mundialista pic.twitter.com/K80GlVOTsa
— Shakira World 💎 (@shakiracarla) June 11, 2026
پہلی تقریب میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں مقامی ثقافت، موسیقی اور روایتی رقص کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا۔ اسٹیڈیم کو میکسیکو کے روایتی فن "پاپیل پیکادو” سمیت مختلف ثقافتی علامتوں سے سجایا گیا تھا جس نے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔
تقریب میں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ معروف گلوکارہ شکیرا اور نائجیریا کے سپر اسٹار برنا بوائے نے ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل ترانہ "دائی دائی” پیش کیا، جسے شائقین نے بھرپور پذیرائی دی۔
The atmosphere during the @FIFAWorldCup 2026 opening ceremony! 😍🎶 pic.twitter.com/J1IEOC9ysk
— FIFA (@FIFAcom) June 11, 2026
میکسیکو کے معروف گلوکار الیجینڈرو فرنینڈس نے قومی ترانہ پیش کیا جبکہ جنوبی افریقہ کی گلوکارہ ٹائلہ اور کولمبیا کے مشہور آرٹسٹ جے بالون نے بھی اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اس کے علاوہ بلینڈا، ڈینی اوشین، لیلا ڈاؤنز، مانا اور لوس اینجلس ازولیس سمیت لاطینی امریکا کے کئی نامور فنکار بھی تقریب کا حصہ بنے۔ ہالی ووڈ اداکارہ اور فیفا سفیر سلما ہائیک نے دنیا بھر سے آنے والے شائقین کا خیرمقدم کیا۔
Kicking off in style 🤩
The @FIFAWorldCup opening ceremony in Mexico City was special! pic.twitter.com/HvBBvhyjM9
— FIFA (@FIFAcom) June 11, 2026
مزید تقریبات
آئندہ دنوں میں امریکا اور کینیڈا میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔فیفا حکام کے مطابق ٹورنامنٹ سے تقریباً 13 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، تاہم ایونٹ کے آغاز سے قبل مہنگے ٹکٹوں اور بعض ممالک کے شائقین کو ویزا کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات بھی موضوعِ بحث رہیں۔
دوسری جانب بعض ممالک کے شہریوں کو امیگریشن مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق چند آفیشلز اور شائقین کو ویزا کے حصول میں مشکلات پیش آئیں، جس پر فیفا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض معاملات میزبان ممالک کی پالیسیوں سے متعلق ہوتے ہیں۔
مذید خبریں
فیفا ورلڈ کپ:امریکہ نے ایرانی ٹیم کے لیے انوکھی شرط لگا دی – urdureport.com
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026: ٹرافی کتنے ارب کی تیار ہوئی جائیے – urdureport.com
پہلا میچ
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان ممالک میں شامل میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ میکسیکو سٹی کے تاریخی ازٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے مقابلے میں جولیان کوئنونیس اور راول خیمنیز نے گول اسکور کیے۔


