اوٗسلو، نوبیل امن انعام 2026 کے لیے تقریباً 287 امیدواروں پر غور کیا جائے گا، نارویجن نوبیل کمیٹی کے سیکریٹری نے جمعرات کو بتایا، جبکہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی نامزد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس سال کی نامزدگیوں میں 208 افراد اور 79 تنظیمیں شامل ہیں۔ کمیٹی کے سیکریٹری کرسٹیان برگ ہارپ ویکن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار کئی نئے نام سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوری 2025 سے اس عہدے پر ہیں اور انہیں اس بات پر حیرت ہوئی کہ ہر سال فہرست میں اتنی زیادہ تبدیلی آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور بین الاقوامی تعاون پر دباؤ کے باوجود یہ انعام آج بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق: "امن انعام اس دور میں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، اور دنیا میں اچھے کام پہلے سے کم نہیں بلکہ زیادہ ہو رہے ہیں۔”
ٹرمپ کی ممکنہ نامزدگی، مگر تصدیق نہیں
کمبوڈیا اور پاکستان کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سال کے امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ اگر یہ نامزدگیاں کی گئی ہیں تو وہ 2025 کے موسمِ بہار اور گرما میں کی گئی ہوں گی، جو کہ 31 جنوری کی آخری تاریخ کے مطابق درست ہیں۔

تاہم ان دعوؤں کی تصدیق ممکن نہیں کیونکہ نوبیل انعام کی نامزدگیاں 50 سال تک خفیہ رکھی جاتی ہیں، اور کمیٹی نے بھی اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی۔ واضح رہے کہ کسی کا نامزد ہونا انعام دینے والے ادارے کی تائید نہیں ہوتا۔
دنیا بھر میں ہزاروں افراد نام تجویز کر سکتے ہیں، جن میں حکومتی عہدیدار، پارلیمنٹ کے اراکین، سربراہانِ مملکت، یونیورسٹی کے پروفیسرز اور سابق نوبیل انعام یافتگان شامل ہیں۔
دیگر ممکنہ امیدوار
بیٹنگ ویب سائٹس پر مختلف نام زیرِ گردش ہیں، جن میں روسی اپوزیشن رہنما کی اہلیہ یولیا ناوالنایا، پوپ لیو، اور سوڈان کا رضاکار امدادی گروپ "ایمرجنسی ریسپانس رومز” شامل ہیں۔
اسی طرح امریکی سینیٹر لیزا مرکوسکی اور گرین لینڈ سے ڈنمارک کی پارلیمنٹ کی رکن آجا کیمنٹس کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ انہیں ناروے کے رکنِ پارلیمنٹ لارس ہالٹ بریکن نے نامزد کیا، جن کے مطابق دونوں نے آرکٹک خطے میں امن اور اعتماد کے فروغ کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔
ایرانی انعام یافتہ کی صحت پر تشویش
کمیٹی نے 2023 کے امن انعام کی ایرانی فاتحہ نرگس محمدی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جو جیل میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد مزید بگڑ گئی ہے۔
ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ہارپ ویکن کے مطابق ان کی بہن نے جیل میں ان سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے حوالے سے آنے والی رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی دباؤ کے باعث ایرانی حکام انہیں رہا کریں گے تاکہ انہیں مناسب طبی علاج مل سکے۔
اعلان کی تاریخ
2026 کے نوبیل امن انعام کا اعلان 9 اکتوبر کو کیا جائے گا، جبکہ تقسیم کی تقریب 10 دسمبر کو منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھئِں


