امریکا میں حکام نے پاسپورٹ کا ایک نیا خصوصی ڈیزائن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ Donald Trump کی تصویر شامل کی جائے گی۔ یہ پاسپورٹ عام استعمال کے بجائے محدود تعداد میں بطور یادگار جاری کیے جائیں گے۔
United States Department of State کے مطابق یہ اقدام امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جولائی میں کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈیزائن میں جدید طرز کے ساتھ سیکیورٹی فیچرز بھی برقرار رکھے جائیں گے۔
New US passport.. will Pakistan have photo of our president Zardari sb on passport too? pic.twitter.com/zayzjAbkth
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) April 29, 2026
جاری کردہ نمونوں کے مطابق پاسپورٹ کے ایک صفحے پر صدر ٹرمپ کی تصویر شامل ہوگی، جبکہ ایک اور صفحے پر 1776 میں اعلانِ آزادی کے تاریخی منظر کی جھلک دکھائی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ شہری اس یادگاری پاسپورٹ کو لینے یا نہ لینے کا انتخاب کر سکیں گے یا نہیں، تاہم اس کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں رکھی گئی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اشیا میں صدر کی شخصیت کو نمایاں کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی یادگاری سکوں، دستخط شدہ کرنسی اور دیگر منصوبوں میں ان کا نام یا تصویر شامل کی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


