• Home  
  • جسم تھکن  سے چُور ، لیکن دل زیادہ مسرور، درفشاں سلیم کے حج جذبات
- انٹرٹینمنٹ

جسم تھکن  سے چُور ، لیکن دل زیادہ مسرور، درفشاں سلیم کے حج جذبات

پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد اپنے روحانی سفر اور جذباتی تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ہمراہ ایک تفصیلی پیغام پوسٹ کیا جس میں انہوں نے حج کے دوران پیش آنے والے لمحات اور احساسات کا ذکر کیا۔ درفشاں سلیم دوران […]

'We prayed, cried and laughed': Durefishan Saleem shares Hajj experience

درفشاں سلیم دوران حج

حج اللہ تعالیٰ پر بھروسے کی مکمل داستان

مکہ مکرمہ میں موجود درفشاں نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنے ساتھ کیا لے کر جا رہی ہوں، کیونکہ یہاں بہت کچھ ایسا ہے جسے اس وقت الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، البتہ میں یہ ضرور جانتی ہوں کہ میں اپنے پیچھے بہت سی جذباتی  اور بوجھل کیفیتیں چھوڑ کر جا رہی ہوں، جنہیں میں کافی عرصے سے اٹھائے ہوئے تھی۔

حج اللہ کے فیصلوں کے سامنے مکمل سپردگی

انہوں نے لکھا کہ حج نے مجھے جذباتی وابستگیوں سے بلند ہو کر اللہ کے فیصلوں کے سامنے مکمل سپردگی اختیار کرنا سکھایا ہے۔ شاید یہی وہ سبق ہے جسے میں بار بار خود کو یاد دلاتی رہوں گی، جسم تھکن  سے چُور ہے، لیکن دل پہلے سے کہیں زیادہ مطمئن اور مسرور ہے۔

درفشاں نے سب مداحوں کو حج کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی  اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس فرض کی ادائیگی کی سعادت عطا فرمائے اور جب ہمیں یہ موقع ملے تو یہ سفر ہمارے ظاہر کے ساتھ ساتھ ہمارے باطن کو بھی گہرائی سے بدل دے۔ آمین۔

جذباتی کفیتیں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!