معروف اینکر اقرار الحسن لاہور میں گھر سے مبینہ طور پر حراست میں لے لیے گئے
معروف ٹی وی اینکر اور پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع گھر سے پیر کی صبح تقریباً 3 بجے مبینہ طور پر لے جایا گیا۔ اہل خانہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کی ہے۔







